جمعرات,  13 فروری 2025ء
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ترکیہ کے صدررجب طیب اردگان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا، صدر رجب طیب اردگان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے ترکیہ کے صدرکو خوش آمدید کہا، ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترکیہ کے صدرکا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے جے ایف17 طیاروں نے فضائی استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: ترکیہ صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

صدرمملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے ترک خاتون اول کااستقبال کیا، وزیردفاع خواجہ آصف ترکیہ کے صدرکے استقبال کے لئے موجود تھے، ریڈ کارپٹ سے استقبال، خیرمقدمی بینرزآویزاں کئے گئے۔

ترک صدر دورے کے دوران صدر پاکستان اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے، اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے تزویراتی تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، مفاہمتی یادداشت اورمعاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں