بدھ,  12 فروری 2025ء
موٹر وے پولیس اہلکاروں اور ٹرک ڈرائیورز کے درمیان جھگڑے کا معاملہ، تحقیقات کا آغاز
موٹر وے پولیس اہلکاروں اور ٹرک ڈرائیورز کے درمیان جھگڑے کا معاملہ، تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ موٹر وے پر پولیس اہلکاروں اور ٹرک ڈرائیورز کے درمیان جھگڑے کے واقعے کا نوٹس اعلی حکام نے لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، اس واقعے کی انکوائری ایس پی رینک کے افسر کی نگرانی میں کی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ قصور وار اہلکاروں کو سزا دی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: موٹروے پر فتح جنگ کے قریب بس حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 7 زخمی

مزید خبریں