اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔
زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشر حسن نے جاری کیے۔ دورانِ سماعت جج مبشر حسن نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی بری ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کازرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم