اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یوم یکجہتی کشمیرکےموقع پرمسلح افواج نےاپنے پیغام میں مقبوضہ جموں وکشمیرکےعوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشمیریوں کےحق خودارادیت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کےعوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیرجذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری کئی دہائیوں کے جبرکو برداشت کررہے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت کو برداشت کررہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: یوم کشمیر: لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے
آئی ایس پی آرنے بیان میں کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، پاکستان زندہ باد! کشمیر زندہ باد!