اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کل سرینا انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب کل صبح ہوگی، جس میں اراکین پارلیمنٹ اور مقامی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
سرینا انڈر پاس کی تکمیل سے شہر کی ٹریفک کی روانی میں بہتری آنے کی توقع ہے اور یہ منصوبہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک اہم ترقیاتی قدم ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم نے اس منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈر پاس شہر کی ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں: یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے، وزیراعظم شہباز شریف