اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 4 افراد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق زندہ بچ جانے والوں کو اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کرکے واپس لایا گیا،تفتیشی افسر نے واپس آنے والوں کے بیانات قلمبند کرادیئے۔
واپس آنے والوں نے ایف آئی اے کو بیان دیا ہے کہ انسانی اسمگلرز نے تشدد کا نشانہ بنایا،واپس لائے جانے والے افراد نے انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بھی دے دیں،ایف آئی اے نے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
مزید پڑھیں: مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری
دوسری جانب انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتارکرلیا گیا ہے،ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی مزید نشاندہی پر گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں سے مل کر شہری سے 35 لاکھ روپےہتھیائے،ملزم نے متاثرہ شہری کو موریطانیہ بھجوایا جہاں سےاسپین جاناتھا،متاثرہ شہری اسپین جانے میں ناکام رہااوروطن پہنچ گیا۔