اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنادی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ رات کے اوقات میں یز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ با رش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ چترال، دیر، سوات،شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،مالاکنڈ، پشاور، کرم،باجوڑ اور وزیرستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مری، گلیات سمیت دیگر سیاحتی مقامات پربرفباری ،کہاں کہاں بارش کاامکان ہے؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ ر ی، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اورہلکی برفباری کا امکان ہے۔ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا ما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔