لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، میٹرک کے مضامین میں ایگریکلچر، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپس کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
یہ نئے گروپس نئے تعلیمی سال سے پڑھائے جائیں گے، سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سائنسز پڑھانے والے اسکول ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتال کے قریب ہوں گے۔
سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات کے نمبر 1100 ہی رہیں گے، طلبہ مضامین کا جو بھی گروپ رکھنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب وہ نویں جماعت کے آغاز میں ہی کر لیں گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے