پیر,  20 جنوری 2025ء
سپریم کورٹ،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ درخواستوں پر سماعت کرےگا،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے 27 جنوری کی سماعت کے نوٹسز جاری کر دئیے۔

26ویں آئینی ترمیم کو تحریک انصاف، بار ایسوسی ایشن ،بارکونسل نے چیلنج کیا تھا،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف انفرادی حیثیت میں بھی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف تمام درخواستوں پر یکجا سماعت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں کل عمران خان کی درخواست سمیت کون سے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

مزید خبریں