گوادر(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ میل عبور کرنے پر سب کو فخر ہے۔ یہ منفرد اور عالمی معیار کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں تعاون پر چین کے مشکور ہیں۔ اس ایئرپورٹ سے ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، ڈرامہ چھوریں، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بلوچستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ اور یہ منصوبہ چینی اور پاکستانیوں کی محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھی نیوگوادر ایئرپورٹ اہم کردار ادا کرے گا۔