واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کر دی۔
غیر ملکی ادارے اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عافیہ صدیقی نے اپنی رہائی کے لیے امریکی صدر سے اپیل کر دی۔
عافیہ صدیقی نے کہا کہ امریکی صدر عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے میری سزا معاف کر دیں۔
نیوز ادارے نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل بھی صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’میں اور چینی صدر دنیا کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے‘: ٹرمپ
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے دور صدارت کا کل آخری دن ہے۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی عام معافی ملنےکی امید ہے۔ عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں۔