هفته,  18 جنوری 2025ء
پی آئی اے پائلٹ کی لاپروائی، طیارہ غلط رن وے پر اتار دیا

لاہور(روشن پاکستان  نیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔

ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیاروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے کپتان اور فرسٹ کلاس آفیسر کو گراؤنڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق متعلقہ پائلٹ اور فرسٹ کلاس آفیسر کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں