هفته,  23 نومبر 2024ء
فارم 45 میں جیتنے والے پی ٹی آئی امیدوار فارم 47 میں ہار گئے، رؤف حسن کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے ہماری 85 سیٹیں دھاندلی کرکے چھین لی گئیں، فارم 45 میں جیتنے والے پی ٹی آئی امیدوار فارم 47 میں ہار گئے۔

اسلام آباد میں پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی حلقوں میں ٹرن آؤٹ کم تھا مگر ووٹ زیادہ نکلے، یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، فارم 45 میں جو امیدوار جیت گئے تھے وہ فارم 47 میں ہار گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو دھاندلی کے ویڈیوز بطور ثبوت دکھا رہےہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے دعویٰ کہ پنجاب میں155نشستیں جیتیں، 55 دی گئیں، ریحانہ ڈار رات تک جیت رہی تھیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہیں، الیکشن میں دھاندلی کو روکنے کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، الیکشن مہم میں ہر روز ہمارے ورکرز کو اٹھایا جارہا تھا، الیکشن مہم میں ہر روز ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا تھا، عوام نے 8 فروری کو بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

عالمی میڈیا دنیا کو بتائے پاکستانی عوام کو حق حکمرانی سےمحروم رکھاجارہا ہے، سلمان اکرم راجا
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، 8 فروری کو عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ دیے، عوام نے تاریخی ووٹ دیا جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جمہوریت پر کھلا حملہ کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر جعلی نتیجے بنانےہیں تو الیکشن کا کیا فائدہ؟ اپنے حلقے میں ایک لاکھ ووٹ سے جیت رہا تھا، عوام نے ہمارے امیدواروں کے انتخابی نتائج یاد رکھے اور ووٹ دیا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے بلے کا نشان چھینا گیا، عوام نے تاریخی ووٹ دیے، خراج تحسین پیش کرتے ہیں، الیکشن سے قبل پارٹی کا نشان لیکرعوام کو مشکل میں ڈالا گیا۔

مزید پڑھیں: جنرل باجوہ نے تحریک واپس لیکرالیکشن میں جانے کا کہا، مولانا نے بات نہیں مانی: ملک احمد

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے لے کر آر او آفس تک دھاندلی کی مثال بنائی گئی، عوام نے ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات یاد رکھ کر ووٹ دیے، الیکشن سے پہلےانتخابی نشان لیکرعوام کو مشکل میں ڈالا گیاتھا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ دیا،رات کے اندھیرےمیں مینڈیٹ چوری کیا، عالمی میڈیا دنیا کو بتائے پاکستانی عوام کو حق حکمرانی سےمحروم رکھاجارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے، رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیاگیا، عالمی میڈیا دنیا کو بتائے پاکستانی عوام کو حق حکمرانی سےمحروم رکھاجارہا ہے۔

مزید خبریں