منگل,  23  ستمبر 2025ء
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے ساتھ شو کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

اسلام آباد (شوبز رپورٹر)بھارت کے معروف کامیڈین اور پروگرام کے میزبان کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے ساتھ شو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوبر نادر علی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر کال کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کپل شرما سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کال پر نادر سے بات کرتے ہوئے کپل شرما نے کہا،نادر، میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، میں آپ کا شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا بولتے ہیں اور اپنے شو کو بہت اچھی طرح سے ہوسٹ کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم ساتھ میں دبئی میں ایک شو کریں۔

آڈیو کال کے دوران کپل نے نادر سے کہا کہ نادر، میں امرتسر سے ہوں اور میں جانتا ہوں کہ تم بھی (لاہور سے) سے ہو، میرے آباؤ اجداد بھی لاہور کے رہنے والے تھے، میرے والد 1915 میں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ لاہور سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

کپل نے نادر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا، نادر، میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، کسی دن ہم دبئی میں ملیں گے، ہم نے کچھ اچھی چیزیں بنائی ہیں جن کا میں آپ کو حصہ بنانا چاہتا ہوں۔ دبئی آؤں گا تو فون کروں گا پھر دبئی میں ملیں گے۔

کپل کی گفتگو سن کر نادر بھی مسکرائے اور دبئی میں ان سے ملنے پر رضامند ہوگئے۔

دریں اثناء نادر علی نے اپنی والدہ کو کپل شرما سے بات بھی کرائی جنہوں نے کپل شرما کی تعریف کی اور دعائیں دیں۔

مزید خبریں