اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے علاقے کچی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی اور ٹھکانے کا گھیراؤ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے، اسلحے اور گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد، فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
مزید پڑھیں؛ حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کلیدی کردار
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔