منگل,  07 جنوری 2025ء
ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی

پشاور (روشن پاکستان نیوز) کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملزمان کی تعداد 5 ہے جبکہ ملزمان کے علاوہ سہولت کار بھی ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت کے بعد کے پی حکومت نے پانچوں ملزمان اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کرم: فائرنگ تشویشناک، اداروں کا ایکشن کا عندیہ

اس حوالے سے کوہاٹ میں آج آئی جی پی کی زیرصدارت اہم سکیورٹی اجلاس منعقد ہوگا جس میں آر پی او اور ڈی پی او بھی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازایں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری بھی کوہاٹ کا دورہ کریں گے، اہلیان علاقہ اور جرگہ مشران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔

مزید خبریں