منگل,  07 جنوری 2025ء
گجرات: گھر میں مبینہ طور پر دم گھٹنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے

گجرات(روشن پاکستان نیوز) گجرات میں ایک گھر سے 5 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی موت مبینہ طور پر دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  شاہ جہانگیر روڈ  پرگھر سے 5 بچوں کی لاشیں ملیں، بچوں میں چار بہن بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان ہیں، بچےگھر میں کوئلے جلا کر آگ تاپ رہے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ بچوں کی والدہ کا کہنا ہےکہ وہ اسپتال گئی ہوئی تھی، وہ اسپتال سے واپس گھر آئی تو بچے بے ہوش ملے، بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

بچوں کا باپ روزگار کے سلسلے میں ملائیشیا میں مقیم ہے۔

مزید پڑھیں: ملک شبیر حسین کا چالیسواں ختم شریف گجرات میں عقیدت و احترام سے منعقد

مزید خبریں