جمعه,  03 جنوری 2025ء
حکومت نے نئے سال کی شروعات سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سےآئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت  56 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے

مزید خبریں