بدھ,  25 دسمبر 2024ء
سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری ، 4 جاں بحق

مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) میں نگدر کناری کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس اورریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ سیاحوں کی کار کو سڑک پر جمے کورے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جس کے بعد کار دریائے نیلم میں جا گری ، کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں؛ لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں انعامات کی تقسیم کی پروقار تقریب

مقامی لوگوں نے چاروں سیاحوں کی لاشیں دریا سے نکال لی ہیں ، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار گاڑی کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں