جمعرات,  19 دسمبر 2024ء
سرکاری حج اسکیم کے تمام درخواست گزار کامیاب قرار 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں دینے والے تمام افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

 

رواں سال سرکاری حج اسکیم میں تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود ہدف سے سات ہزار کم درخواستیں حاصل ہوئی ہیں۔

 

تیسری مدت ختم ہونے تک شہریوں کی جانب سے 28 ہزار حج درخواستیں موصول ہوسکیں، جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

 

7ہزار کا کوٹہ رہ جانے پر وزارت مذہبی امور حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر غورکیا جارہا ہے۔

مزید خبریں