جمعرات,  19 دسمبر 2024ء
ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل سے محروم رکھا گیا ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے  ذوالفقار علی بھٹو کیس میں اضافی نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ فوجداری کے تحت قتل کا ٹرائل براہ راست ہائیکورٹ نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس نے لکھا ہے کہ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے بعد میں تسلیم کیا ان پر بیرونی دباؤ تھا، یہ ہماری قوم کی عدالتی تاریخ کا افسوسناک باب ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جسٹس دراب پٹیل ،جسٹس محمد علیم اور جسٹس صفدرکے جرات مندانہ اختلافی نوٹ سے کیس کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے، تینوں جج اُس وقت کے ماحول کے باوجود اپنے موقف پر کھڑے رہے۔

چیف جسٹس نے تحریر کیا کہ تینوں ججز کے اختلافی نوٹس سے صورتحال تبدیل نہیں ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور غیر جانبداری برقرار رہی اور قانون کی حکمرانی کیلئے پُر عزم خودمختار عدلیہ کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

مزید پڑھیں: ’حکومت دو مطالبات پورے کرے ورنہ ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا‘عمران خان

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ میں کہا  کہ میری رائے میں ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل سے محروم رکھا گیا، بھٹو کیس جیسے واقعات کا تدارک نہ کیا جائے تو عدالتی نظام کی شفافیت اور عوامی اعتماد کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔

مزید خبریں