جمعرات,  19 دسمبر 2024ء
بلا تصدیق پوسٹ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی سوشل میڈیا فورس میدان میں آگئی

 

سوشل میڈیا پر بغیر کسی تصدیق کے پوسٹ کرنے والے شہری ہوشیار ہوجائیں، کراچی پولیس کی سوشل میڈیا فورس میدان میں آگئی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام پوسٹس کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیاہے، کے پی او میں قائم سوشل میڈیا فورس نے ہر پلیٹ فارم پر نگرانی شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج امجد حسین کے مطابق سچی پوسٹس پر متعلقہ تھانے کو کارروائی کی فوری ہدایت دی جاتی ہے اور جو لوگ بنا تصدیق کے پوسٹ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلا تصدیق پوسٹ کرنے والوں کے خلاف پولیس کے علاوہ سائبر کرائم بھی کارروائی کرے گا۔

پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بدامنی پھیلانے اور اشتعال انگیز پوسٹس کرنے سے گریز کریں اور کوئی پوسٹ وائرل کرتے وقت تصدیق ضرور کریں۔

مزید خبریں