پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے پاک فوج کو شاندارخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فوج سے اور فوج ہم سے ہے۔
سندھ میں اپنے پیروکاروں اور عوام کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قربانیاں لائق تحسسن ہیں لہٰذا عوام ثابت قدمی سے ساتھ پاک فوج کےساتھ کھڑے رہیں۔
پیر پگارا نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے اور قومی سلامتی اور استحکام کے لیے مضبوط فوج لازم ہے۔