هفته,  14 دسمبر 2024ء
واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر،4 نئے فیچرزمتعارف

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیچرز ویڈیو اور آڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں ۔

جیسا کہ واٹس ایپ کو 2 ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور روزانہ کروڑوں افراد آڈیو یا ویڈیو کال کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ یہ نئے کالنگ فیچرز واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن اور موبائل ایپ صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے۔

میٹاکمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم کالنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کا کام جاری رکھیں گے تاکہ آپ دنیا بھر میں معیاری پرائیویٹ کالز کرسکیں۔

مزید خبریں