بدھ,  02 اپریل 2025ء
محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا

 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے آخری مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد عامر اور گزشتہ روز ریٹائر ہونے والے عماد وسیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے پاکستان کیلئے 36 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 71 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 271 وکٹیں حاصل کی ہیں۔یاد رہے محمد عامر دسمبر 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔ تاہم 14 جون 2021 کو انھوں نے بیان دیا کہ وہ کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں