منگل,  14 جنوری 2025ء
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس ، آمنہ عروج سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی، آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا، عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ جولائی 2024 میں آمنہ عروج کی سربراہی میں ایک گینگ نے ڈراما بنانے کے بہانے خلیل الرحمٰن قمر کو بلانے کے بعد اغوا کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے نقدی رقم اور سامان بھی لوٹ لیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کیے جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید خبریں