بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھی فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر چُپ سادھ لی جبکہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز بھی آئی سی سی کے فیصلے کے انتظار میں ہیں۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے، جس کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان مزید تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم آئی سی سی نے بھی ٹورنامنٹ کے شیڈول پر چپ سادھ لی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان پاکستان ہے، شیڈول کا فیصلہ نہ ہونے پر ٹورنامنٹ کے دیگر معاملات بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تمام کرکٹ بورڈز کو آئی سی سی کے فیصلے کا انتظار ہے، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے باعث شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول 20 نومبر تک جاری کرنا تھا تاہم معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پی سی بی اور آئی سی سی میں مذاکرات جاری ہیں، پی سی بی کے حکام بھی دبئی میں مذاکرات کے لیے موجود ہیں۔