راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) – سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ آپریشنز تھانہ ٹیکسلا، ویسٹریج اور مورگاہ کے علاقوں میں کیے گئے، جس میں ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔
سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 115 گھروں، 80 دکانوں اور 150 سے زائد شہریوں کے کوائف کی چیکنگ کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہا کہ ان آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خلاف یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔