جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
278 کی لاشیں کہاں ہیںجن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ قتل کیا گیا ؟رانا ثناءاللہ کا استفسار

 

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ جو لوگ جیلوں میں ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہونی ہیں، یہ بتائیں 278 کی لاشیں کہاں ہیں جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ قتل کیا گیا ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کہتی ہے صرف دو معاملات پر بات کرنی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی گفتگو کرنا چاہتی ہے تو کرے ہم تیار ہیں، مذاکرات کی مشروط پیشکش کے بعد بات چیت کیسے ہو سکتی ہے۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ اگر سول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی ہے تو وہ بری طرح ناکام ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصل واوڈا کے ساتھ ہمدردی ہے، کچھ لوگ سسٹم کے لاڈلے ہوتے ہیں ان سے گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے، وہ لاڈلے سسٹم کے اوپر نہیں جا سکتے اگر سسٹم کے اوپر جائیں گے تو ان کو سزا بھی ملتی ہے۔

مزید خبریں