بدھ,  04 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ,قتل،چوری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) واہ کینٹ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر شہری گل وزیر کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے ملزم مقبول عرف بلا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں دو ہفتے قبل تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ایس پی صدر کا کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس دوران شہریوں کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں سہولت فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتار کیا اور 03 کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کی۔ واہ کینٹ پولیس نے ساجد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ ائیرپورٹ پولیس نے عارف اقبال کو گرفتار کر کے 510 گرام چرس برآمد کی۔

راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں

پیرودہائی پولیس نے اشتہاری مجرم طارق کو گرفتار کیا، جو ایک اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ، تھانہ بنی پولیس نے دانش شمریز کو گرفتار کیا، جو گزشتہ سال سے مطلوب تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 200 سے زائد شہریوں کے کوائف چیک کیے گئے

آراے بازار پولیس نے 22 نمبر چونگی اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، جس میں 32 گھروں اور 64 دکانوں کے علاوہ 200 سے زائد شہریوں کے کوائف چیک کیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 08 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 08 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے پستول اور خنجر برآمد کیے۔ ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

راولپنڈی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 07 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مزید خبریں