اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، بشریٰ بی بی اور بیرسٹر گوہر سمیت 96 دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،کوہسار پولیس نے مقدمہ نمبر 1 ہزار 32 میں 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔
پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، مراد سعید، عمر ایوب، شیر افضل مروت، فیصل جاوید، علی بخاری، عامر مغل کے بھی وارنٹ حاصل کرلیے۔
عدالت کی جانب سے زلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن،علی زمان، پیر مصور ،میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی ،شہرام خان ترکئی،بریگیڈیر (ر) مشتاق اللہ ، میجر (ر) راشد ٹیپو کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایم این اے عبدالطیف ،فاتح الملک ،علی ناصر ،صوبائی وزیر ریاض خان، خالد خورشیدکے بھی وارنٹ جاری کیے گئے۔