اتوار,  01 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی کامیاب کاروائیاں, جرائم کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں

 

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)چکری پولیس کی اہم کاروائی،چچا ذاد بہن بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مسعود نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے انیسہ بی بی اور عمران کو قتل کر دیا تھا،اشتہاری کی فائرنگ سے نوشیلہ، رابعہ اور ثناء بی بی زخمی بھی ہو گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چچا ذاد بہن بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم مسعود کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مسعود نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے انیسہ بی بی اور عمران کو قتل کر دیا تھا،اشتہاری کی فائرنگ سے نوشیلہ، رابعہ اور ثناء بی بی زخمی بھی ہو گئی تھیں،واقعہ کا مقدمہ سال 2023 تھانہ چکری میں درج کیا گیا تھا،چکری پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مسعود کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، اشتہاری کے 4 ساتھی سعید، حامد، نرگس اور جلال قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرم خالد کو عمر قید ،02 لاکھ روپے جرمانے اور 02لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرم خالد کو عمر قید اور 02 لاکھ روپے جرمانے اور 02لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے گزشتہ سال مقدمہ درج کیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

ریس کورس پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات سمگلر گرفتار،5 کلو 200 گرام چرس برآمد، ملزم سلیمان نے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، ملزم سے تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر بھی کام کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر سلیمان کوگرفتار کرلیا،ملزم سے5 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم سلیمان نے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، ملزم سے تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر بھی کام کیا جارہا ہے، ملزم سلیمان منشیات، چوری، ناجائز اسلحہ سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سمگلرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،مجرم لیاقت شاہ کو 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،مجرم لیاقت شاہ کو09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے01 کلو 240 گرام چرس برآمد ہونے پر واہ کینٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،02ملزمان گرفتار، 04کلو کے قریب چرس برآمد ، مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم ولید سجاد سے02کلو350گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ملزم بلال احمد سے01کلو560گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیںگے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔

سول لائنز پولیس کی کاروائی،ڈکیتی اور بائیک لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،مسروقہ 4 موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے اور03 موبائل فون برآمد، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور بائیک لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ عامر عرف پٹھان اور قدیر شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ 4 موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے اور03 موبائل فون برآمد، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

آراے بازار پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 06 ملزمان گرفتار، 12 بور رائفل، پسٹل اور ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرخاب خان، نوید، آفاق، حسن، واجد اور عمر شامل ہیں،ملزمان سے 12 بور رائفل، پسٹل اور ایمونیشن برآمدہوا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ایس ایچ او آراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم سالار سے01پستول30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم زمان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، نیوٹائون پولیس نے ملزم محمد عامر سے20لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم حبیب سے05لیٹر شراب، مندرہ پولیس نے ملزم رضوان سے10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

 

مزید خبریں