هفته,  30 نومبر 2024ء
ایف بی آر نے نومبر میں 770 ارب کا ٹیکس جمع کرلیا

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہ نومبر 2024ء میں آج تک 770 ارب روپے کے محصولات جمع کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نومبر میں ایف بی آر کے محصولات اکٹھا کرنے کا ہدف 1 ہزار 3 ارب روپے تھا، یوں ایف بی آر کو 1 ماہ کے دوران 233 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق کل کے روز 70 سے 80 ارب روپے کے مزید محصولات جمع کرلیے جائیں گے، محکمے کی پوری کوشش ہے کہ ماہ نومبر میں 850 ارب جمع ہوجائیں۔

ذرائع کے مطابق پھر بھی ایف بی آر کو نومبر میں ریونیو میں 150 ارب تک شارٹ فال ہوگا جبکہ محکمے کو رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ 345 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔

مزید خبریں