هفته,  30 نومبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشت گری عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ با نی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پولیس کے مطابق 11 مئی کو پولیس اہلکار پر تشدد سمیت ایسے بہت سے واقعات رونما ہوئے۔

تمام واقعات میں ملٹری تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے گئے، با نی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

واضح رہے کہ 27 نومبر کوانسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔

مزید خبریں