جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، قتل منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سزائیں

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی موثر کارروائیاں جاری، قتل کے مقدمے میں مجرم کو معزز عدالت سے سزا، مجرم محمد تاج کو عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم محمد تاج نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی کے سسر غلام نبی کو قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمے میں مجرم محمد تاج کو معزز عدالت نے عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی، جس کا مقدمہ سال 2001 میں تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا۔ معزز عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مجرم کو قرار واقعی سزا دی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزا ملنا انصاف کی فتح ہے۔

صدر بیرونی پولیس کی کارروائی، گھریلو چپقلش پر اپنی ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم شاہد نے لکڑی کے وار سے اپنی ساس کوثر بی بی کو زخمی کیا تھا، جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی تھیں۔ مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سزا دلائی جائے گی۔

راولپنڈی پولیس نے منشیات سپلائر کو سزا دی، مجرم سرفراز کو مجموعی طور پر 16 سال قید اور 1 لاکھ 05 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم سے 1530 گرام چرس اور 430 گرام آئس برآمد ہوئی تھی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹیکسلا پولیس نے دو رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 02 مسروقہ کیری ڈبے برآمد کیے۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پیرودہائی پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفیلنگ کرنے والے 04 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے گیس سلنڈرز اور ریفیلنگ کے آلات برآمد کیے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کیں اور 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں نے ملزمان سے اسلحہ اور شراب برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں