جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
پنجاب، بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،25اسسٹنٹ ڈائریکٹرز برطرف

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکٹریشن کالجز نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے تقریباً 25 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تقریباً دو سال سے سفارشوں پر تعینات تھے، جن میں سے زیادہ تر اساتذہ خواتین تھیں۔

یہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کالجز ٹیچرز ہیں، جنہوں نے اپنی مرضی کی ٹرانسفر نہ ہونے پر ڈی پی آئی آفس میں تقرریاں کروا رکھی تھیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ہٹانے کے بعد نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں: ایک خاتون نے کل پاکستان پر حملہ کیا ہے، میں حیران رہ گئی، مریم نواز

مزید خبریں