انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم سنادیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نو مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے تمام 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم سنا دیا۔ قبل ازیں پراسیکیوشن اور ملزم کے وکیل نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کیے۔