جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
حکومت نے سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

کراچی : سرکاری ملازمین کو اب نقد روپے ، کتنی مالیت کے کاروباراورکتنی قیمتی جائیداد ہیں سب بتانا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ، اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک افسران سالانہ اثاثوں کی تفصیلات دینےکےپابند ہوں گے ، آئندہ 60 روزمیں اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ محکموں کےذریعےجمع کرائی جائے۔

سندھ سول سرونٹ رول 13 ، 2008 کے تحت تفصیلات طلب کی گئیں ،کتنے روپے نقد ہیں، کتنی مالیت کے کاروبار ہیں،کتنی قیمتی جائیداد ہیں سب بتانا ہوں گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری افسران کا ڈیٹا سندھ حکومت اپنے پاس محفوظ رکھے گی،اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے سرکاری افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں