جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
زمین تنازعہ پر فائرنگ، 2 افراد قتل، 4 زخمی ہو گئے

پنجاب کے ضلع چکوال میں زمین کےتنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلر کہار کے علاقے چھوئی جندراں میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق زمین کے تنازع پر دونوں گرپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 60 سالہ محمد اور 40 سالہ رفاقت علی جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے باعث 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاشوں اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جب کہ مختلف پہلوؤں سے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید خبریں