اسلام آباد: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اگر بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو رہا نہیں کرتے تو ان کو جیل میں بہتر سہولتیں دی جائیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ معاملات کو کسی حل طلب راہ پر لے کر جائیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس کسی کا پیغام لے کر نہیں جاتے بلکہ تجاویز لے کر جاتے ہیں اور نکتہ نظر لیتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے سنگجانی اور ڈی چوک سے متعلق بانی سے بات ہوئی، حکومت کی جانب سے سنگجانی پر احتجاج یا دھرنے کی تجویز آئی تھی، بانی بھی سنگجانی میں احتجاج کیلیے تیار ہوگئے تھے لیکن آج صورتحال تبدیل ہوگئی ہے کیونکہ حکومت سنگجانی سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔