جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
47 فیصد پاکستانیوں نےکبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، گیلپ سروے میں انکشاف

47 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ انہوں نےکبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا ہے۔یہ بات گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے۔

سروے کے مطابق رکشا، بس اور ویگن میں سفر سے پاکستانیوں کی اکثریت مانوس ہے۔ 80 فیصد نے رکشوں، 79 فیصد نے بسوں اور ویگن میں سفر کرنےکا بتایا۔18 فیصد نے رکشوں اور 17 فیصد نے بسوں، ویگنوں میں بالکل سفر نہ کرنے کا کہا۔

اس سوال پر کہ ٹرین میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا؟ 47 فیصد پاکستانیوں نے اثبات میں جواب دیا، لیکن 47 فیصد نےکہا کہ انہوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا۔بالائی علاقوں میں استعمال ہونے والی کیبل کار یا ڈولی لفٹ استعمال کرنے کا 14 فیصد پاکستانیوں نےکہا جب کہ 73 فیصد پاکستانیوں نے انکار کیا اور کہا کہ اب تک ڈولی لفٹ استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا ۔

مزید خبریں