اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دارالحکومت میں فوج طلب، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں 5 رینجرزاور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں، شرپسندوں کے حملوں میں اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرزاہلکاروں پرگاڑی چڑھا دی، جس سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں: 24 نومبر احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی اور عارف علوی سمیت درجنوں رہنمائوں کیخلاف مقدمات درج