جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
سی پی او راولپنڈی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی سی پی او کے ہمراہ تھے۔ افسران نے سیکورٹی انتظامات پر سی پی او کو بریفنگ دی، جس کے بعد سی پی او نے افسران اور فورس کو الرٹ ڈیوٹی کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے 6000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کی نگرانی کر رہے ہیں اور افسران کو ضروری بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں