اتوار,  24 نومبر 2024ء
اسلام آباد انتظامیہ کا کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کل (پیر) کوتمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

دوسری جانب پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اسلام آباد نے بھی کل بروز پیر سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔

اسلام آباد کے تمام نجی اسکول کل بروز پیر بند رہیں گے،امن امان کی صورتحال کے پیش سکول بند کرنے مجبوری ہے۔

مزید پڑھیں: کام کریں ورنہ وزارت اعلیٰ سے چھٹی ، بشریٰ بی بی کی علی امین گنڈا پور کو وارننگ

مزید خبریں