اتوار,  24 نومبر 2024ء
ریلوے ملازمین نے کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرینیں احتجاجاً روک دیں

کوٹئہ(روشن پاکستان نیوز) ریلوے ملازمین نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے روانہ والی تمام ٹرینوں کو احتجاجاً اسٹیشن پر روک دیا۔

کوئٹہ سے راولپنڈی اور پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل بروقت روانہ نہ ہوسکیں۔ چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین کی روانگی بھی معطل ہو گئی۔

ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے یونینز نے ریلوے ملازمین کے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔

مظاہرین کو کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے بلاجواز کارروائی کی گئی۔ اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے یا عورتیں کمروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، معاملہ عدالت میں ہے اور چار دیواریاں مسمار کرنا ماورائے عدالت اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، فیصل واوڈا

مزید خبریں