پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان میں سعودی عرب کا ذکر تک نہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کو توڑنے مروڑنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے بیان میں سعودی عرب کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی مقصد تھا، یہ کوشش اس جذبے کو نہیں بدل سکتی جو 24 نومبر کو سڑکوں پر نظر آئے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگایا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔