جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
مریضوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی، نجی اسپتالوں کو احکامات جاری

ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈائلیسز مریضوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے معاملے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں کو احکامات جاری کردیے۔

پنجاب ہیلتھ کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ نجی ڈائلیسز سینٹر میں مریضوں کی ایڈز، ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ کی جائے۔

پنجاب ہیلتھ کمیشن کے مراسلے میں نجی ڈائلیسز سینٹرز کو مریضوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں نجی ڈائلیسز سینٹرز کی انسپیکشن کریں گی، ڈائلیسز مشینوں کی ڈس انفیکشن کےلیے پروٹوکول پر عملدآمد کیا جائے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ قواعد و ضوابط (ایس او پیز ) پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی ڈائلیسز سینٹر کو جرمانے اور بندش کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں