هفته,  23 نومبر 2024ء
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی مقدمے میں ڈسچارج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

پراسیکیوشن نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جس پر عدالت نے عمران خان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا،عمرن خان کو تھانہ نیوٹاون کے مقدمے میں 26 نومبر کو پیش کیا جائے گا۔

تفتیشی آفیسر راشد کیانی اڈیالہ جیل میں تفتیش کریں گے۔ سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر دلائل دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت میں دلائل دیے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا

بانی پی ٹی آئی پر 28ستمبرکو جلاؤ گھیراؤ اورسرکاری املاک کونقصان پہنچانے کا مقدمہ درج تھا ،گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی تھانہ نیوٹاؤن مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

مزید خبریں