منگل,  03 دسمبر 2024ء
انتقال پر ملال: سینئرصحافی شہزاد انور ملک کے ماموں ملک شبیر حسین کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر، سینئرصحافی شہزاد انور ملک کے حقیقی ماموں، ملک شبیر حسین قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کڑیانوالہ اعوان پورہ گجرات میں ادا کی گئی، جہاں اہل خانہ، دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔

ملک شبیر حسین کی وفات سے نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور گورننگ باڈی کے تمام ارکان غمزدہ ہیں۔ نیشنل پریس کلب کے اراکین نے شہزاد انور ملک اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔شہزاد انور ملک نے اس موقع پر تمام دوستوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس غمگین وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ مرحوم ملک شبیر حسین کا انتقال ان کے خاندان کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے، تاہم ان کی زندگی کے نشیب و فراز اور لوگوں کے ساتھ ان کی محبت بھری تعلقات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گجرات: سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے ماموں کی نماز جنازہ ادا

مزید خبریں