راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) ڈائریکٹر جنرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کنزہ مرتضی نے آج ایک پریس کانفرنس میں آرڈی اے کی جانب سے غیرقانونی ہاسٹنگ سکیموں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرڈی اے اپنے متعلقہ علاقوں میں غیرقانونی سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
ڈی جی آرڈی اے، کنزہ مرتضی نے مزید کہا کہ غیرقانونی ہاسٹنگ سکیموں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو سنگین مسائل سے دوچار کیا ہے اور آرڈی اے اس سلسلے میں قانونی کارروائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ 149 غیرقانونی و جعلی ہاسٹنگ سکیموں کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں اور ان کے خلاف اشتہارات بھی شائع کیے جا چکے ہیں تاکہ عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔
ڈی جی آرڈی اے نے غیر قانونی اور جعلی ہاسٹنگ سکیموں کے فراڈ کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صرف نقشوں کی حد تک اپنے مکان کے سہانے خواب دکھا کر لوگوں سے جمع پونجی ہتھیا لینے والی ہاسٹنگ سکیموں کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔
کنزہ مرتضی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیرقانونی ہاسٹنگ سکیم میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آرڈی اے سے اجازت حاصل کریں تاکہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرڈی اے تمام ہاسٹنگ سکیموں کو قانونی معیار کے مطابق ہی اجازت دے گا اور ان کی نگرانی بھی کی جائے گی تاکہ لوگوں کی سرمایہ کاری محفوظ رہ سکے اور غیر قانونی سکیموں سے بچا جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کنزہ مرتضی نے نئی ہاسٹنگ سکیموں کی منظوری بھی روک دی ہے۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ان ہاسٹنگ سکیموں کے حوالے سے تفصیلی سروے کرانے کے بعد ان کے سٹیٹس کے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ ان پرائیویٹ ہاسٹنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں جن غیر قانونی ہاسٹنگ سکیموں کے سٹیٹس کے ساتھ جن 24 ہاسٹنگ سکیموں کی لینڈ سب ڈویثرن ختم کر دی گئی ہے ان میں بن عالم سٹی، سی بی آر ریذڈنیشا، میڈیا انکلیو، الحرام فیز ٹو گوجرخان الرحیم، الحرم سٹی فیز تھری سستی بستی، وڈیا ہومز، مورگاہ ویلی، سٹی ٹاون، حسن ٹاون، ٹرکش سمارٹ سٹی، جو شوہا ٹاون، راجہ عابد (ایل ایس ڈی)، سی پیک سکیم، ٹاون 21، کارگو ویلیج، پوٹھوہار ویلی، سٹی ہاؤسنگ سکیم، شیخ غلام رسول (لینڈ سب ڈویثرن) منگولیا فارم ہاؤسز، المعمار ہاؤسنگ سکیم، مورینو انکلیو، جن 52 پرائیویٹ ہاسٹنگ سکیموں کو مکمل طور پر جعلی (فیک) قرار دیا گیا ہے۔
یہ ہاسٹنگ سکیمیں خیبر ماڈل ٹاون چکری روڈ، پاک پی ڈبلیو ڈی چکری روڈ، ستی ماڈل ٹاون، البدر موٹر وے، المدینہ ویلی، شاد باد ہاؤسنگ سکیم، سید فارم ہاؤس، الکوثر ویلی، فرمانیت سٹی، انٹر نیشنل سٹی، ڈریم لینڈ سٹی، سمارٹ گارڈن، الا حون گارڈن، علی مولا موٹر وے سٹی، کلاسک سٹی، ہنیا ٹاون، جعفریہ ٹاون، گلشن سنگرال پنڈی ڈیری ٹاون، راولپنڈی گرین سٹی، دبئی سٹی، پوش سٹی، خیبر ماڈل ٹاون، گلشن بٹ گرام گلشن سبحان، گلشن محمدی، گلشن مصطفی، خیبر سٹی، انڈس سٹی، اسلام آباد گرین ویلی، جموں اینڈ کشمیر انٹرپرائزز، خان ماڈل ٹاون، لطیف آباد، موٹر وے ویو سٹی، نیشنل ایگرو سٹی، نیو اسلام آباد سٹی، نیو اسلام آباد فارمنگ، قرطبہ کارپوریشن، قرطبہ فارمنگ، راول گارڈن، سعد ٹاون، صالح سٹی، صنم ویلی، سرا ٹاون، اسامہ ٹاون، وولر سٹی، ابرہیم سٹی، ایس ایس آر اینڈ کو چکری روڈ، الحرمین ٹاون، پارک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، سن لائٹ سٹی اور گلوبل ایونیو شامل ہیں جن 73 ہاسٹنگ سکیموں کا سائٹ پر وجود تک نہیں نہ ان کے پاس لینڈ ہے نہ سٹاف اور نہ دفتر موجود ہے۔
ان میں دی رجنٹ فارم ہاؤس، اے ایم ٹاون، سٹی ہومز، گرین سٹون، اڈیالہ ٹاون، بنک کالونی فیز ٹو، دھول سکیم، گلف سٹی خیابان قائد، گلبرک ٹاون، الفلاح ٹاون، خیابان ملت، سردار ٹاون، جنجوعہ ٹاون فیز ٹو فیز تھری، محافظ گارڈن کوآپریٹو ہاؤسنگ، سیرت انٹرپرائزز، زیتون ٹاون، خیابان ملت اڈیالہ، حمزہ ٹاون، جوبلی ٹاون، الرحمت کالونی، ٹوکیو سمارٹ سٹی، بنک کالونی فیز ٹو، کنٹری سائیڈ ریذڈنیشا، سلک انکلوژ، پوش سٹی، گلف سٹی اولڈ نام فاطمہ ٹاون، الفتح ٹاون فیز ٹو، جبار خان (ایل ایس ڈی) ایورگرین سٹی، گرین انکلوژ، مسٹر آصف ایل ایس ڈی، گرین ہومز ایل ایس ڈی، گلشن اسلام، کشمیر پیراڈائز، ماڈل ریذڈنیشا اور کیپ ٹاون، سستی بستی اور اوورسیز انکلوژ، سفاری گرین ہومز، ایگرو فارم پراجیکٹ، اسلام آباد فارم ہاؤسنگ فیز تھری، صفا ویلی لینڈ سب ڈویثرن، پراجیکٹ آف بی ایم ایس ڈویلپرز، پرائم ویلی، ڈی ایکس بی گروپ آف کمپنیز کیپٹل ارچڈ سٹی، اریزون سٹی، مارڈرن سٹی، گلشن رعباس، بلیو سکائی گارڈن، دعا گارڈن، کے ایچ آر ٹاون، روات انکلوژ، ٹربیون سمارٹ سٹی، دی رائل گارڈن، عبداللہ ٹاون، گارڈن گرین، ورلڈ ہیٹی، پی آئی اے انکلوژ، امان ڈویلپرز، سمارٹ آئی لینڈ لیوش ریذیڈنیشا، گرین ایمپائر سمارٹ سٹی، پارک لین سٹی، اولیو ڈیل فارم ہاؤس، ہمدرد سٹی، ایکس سروس مین ہاؤسنگ سکیم، فہد ٹاون فیز ون، ٹو اور تھری، مدینہ اسٹیٹ، کشمیر ٹاون فیز فائیو، ایشین کاٹیج پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم، ٹیلی کام انکلوژ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم، الحرم سٹی فیز ٹو، اکاونٹ گروپ آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سکیم شامل ہیں۔